7 فروری 2026 - 11:00
مآخذ: ابنا
ایران مریکا مذاکرات، خلیجی تعاون کونسل کا خیرمقدم، خطے میں استحکام کی امید

خلیجی تعاون کونسل  کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کا باعث بنے گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، خلیجی تعاون کونسل  کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کا باعث بنے گی۔

کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق، البدوی نے ایک پریس بیان میں ان مذاکرات کی میزبانی پر سلطنتِ عمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مکالمے اور مفاہمت کے فروغ میں عمان کے مثبت اور تعمیری کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات ایسے مثبت نتائج تک پہنچیں گے جو خطے میں کشیدگی کو کم کرنے، امن و سلامتی کی بنیادوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوں گے، نیز تعاون اور ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

سیکرٹری جنرل نے ایران اور امریکہ کے مؤقف کو قریب لانے اور تعمیری مکالمے کے لیے مناسب فضا قائم کرنے میں عمان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ خلیجی ممالک خطے کی سلامتی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کا نیا دور 12 روزہ جنگ کے بعد جمعہ 17 بہمن 1404ھ (6 فروری 2026ء) کو مسقط میں عمان کی ثالثی میں منعقد ہوا، جس میں دونوں فریقوں نے اپنے خیالات اور نکات عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ذریعے ایک دوسرے تک پہنچائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha